نواز شریف کا عمران خان سے متعلق چیف جسٹس کے الفاظ پر دلچسپ تبصرہ

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی سپریم کورٹ پیشی کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے الفاظ پر تبصرہ کیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا کہ بڑی خوشی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس یہ بھی کہہ دیتے کہ آپ 60 ارب روپے لوٹ کر آئے ہیں، آپ سے مل کر بڑی خوشی ہوئی۔ن لیگی قائد نے صحافی کے سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یہ بھی کہہ دیتے کہ گڈ لک وِد یور 60 بلین روپیز۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close