پاک فوج کے کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، ملک میں مارشل لا کی خبروں پر ترجمان پاک فوج کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوشش کے باوجود فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی، اس کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی نے استعفیٰ دیا ہے نہ ہی حکم عدولی کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جنرل عاصم منیر اور سینیئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close