آخرکار عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت سے گاڑی تک انسانی زنجیر بنا ئی گئی۔ عمران خان تقریبا ساڑھے 11 گھنٹے تک اسلام آباد ہائی کورٹ رہے ۔

اس سے قبل عمران خان سے ڈی آئی جی سکیورٹی کی کمرہ عدالت سے ملاقات کی جس میں ڈی آئی جی سیکورٹی نے بتایا کہ سری نگر ہائی وے پر شیلنگ کی وجہ سے آپ کا روٹ کلیئر نہیں ہے، آپ کا سکواڈ بھی دور ہے اور سکیورٹی خدشات ہیں، بہتر ہو گا آپ انتظار کر لیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ انہیں عدالت سے ان کی اپنی سیکورٹی میں جانے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close