عمران خان نے ہائیکورٹ سے رہائی ملتے ہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کیا پیغام پہنچایا؟

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے متعلق اہم گفتگو سامنے آئی ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں سوچی۔

وعدہ ہے اقتدار میں آکر جنرل عاصم منیر سے خوشگوار تعلق قائم رکھوں گا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ میرے متعلق جنرل عاصم منیر تک غلط باتیں پہنچاتے ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں یہ پیغام جنرل عاصم منیر تک پہنچا چکا ہوں۔

جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق آئینی قانونی معاملات پر غور کیا ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق تمام معاملات کو پارلیمنٹ میں لے کر جایا جائے گا۔وفاقی حکومت نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک مشکل حالات سے گزر رہاہے۔ چاہے سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں ، بین الاقوامی کساد بازاری کی وجہ سے مہنگائی کو طوفان ہو، آئی ایم ایف کے ساتھ سابق حکومت کا معاہدہ توڑنے کے بعد شرائط پوری کرنی ہوں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close