عمران خان کو ہائیکورٹ سے روانگی کیلئے گرین سگنل دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کو ہائیکورٹ سے روانگی کیلئے گرین سگنل دیدیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی کی گاڑیوـں کو ہائیکورٹ تک رسائی کی اجازت دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

اس سے قبل عمران خان نے انتظامیہ کو 15منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا کہ سیکیورٹی کلئیرنس دیدی جائے ورنہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرنے جارہا ہے جس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے عمران خان سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ نمبر تین میں ملاقات کی۔

عمران خان نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ میری ضمانت ہوچکی ہے، ضمانت ملنے کے بعد دو گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں، اسلام آباد کے راستے کھولیں تاکہ ہم روانہ ہوسکیں۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ راستے کھولنے کیلئے تعاون کریں کیونکہ راستے کلیئر ہوں گے تو ہی لاہور روانہ ہوسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close