عمران خان کو یرغمال بنا لیا گیا؟ سیکیورٹی کلئیرنس نہ مل سکی

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کے وکیل کے مطابق عمران خان سمجھتے ہیں کہ جان بوجھ کر سیکیورٹی کلئیرنس کے نام پر تاخیر کی جارہی ہے اور اندھیرا کیا جارہا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے یرغمال بنانے کی کوشش ہورہی ہے اور اگر 15منٹ میں سیکیورٹی کلئیرنس نہ ملی تو ویڈیو پیغام جاری کروں گا کہ مجھے یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ جبکہ آئی جی اسلام آباد اس وقت عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کو بھی ابھی تک ہائیکورٹ تک پہنچنے نہیں دیا گیا جس پر شک کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 17 مئی تک عمران کی گرفتار ی سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کوئی مثال نہیں ملتی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائےگی لیکن اگر جواز بنا تو ضرور گرفتار کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close