عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے ایک ساتھ انتخابات کے کیس کی 27 اپریل کو ہونیوالی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے ، عدالت کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تاہم عدالت معاہدے کے لیے سیاسی جماعتوں کی رضاکارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔

اپنے حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات سے متعلق فیصلہ اپنی جگہ موجود ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت (آج)سپریم کورٹ میں ہوگی ۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت (آج)ساڑھے 11 بجے ہوگی، کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ دے رکھی ہے جبکہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا تھا، جس کی روشنی میں حکومتی کمیٹی اور تحریک انصاف کے ٹیم کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close