پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف اور ن لیگ کی اہم ترین وکٹیں گرادیں

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این) سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔پی پی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مظفرگڑھ سے ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ نے بھی شمولیت اختیار کی ہے ۔

خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ مسلم لیگ ن سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے جبکہ مظفرگڑھ کے پی پی 271 کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ مسلم لیگ ق سے پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ بہاولنگر سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار ،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی ہے ۔

ملاقات میں مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود موجود تھے ۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود بھی موجودتھے ۔ زرداری ہاؤس میں سیاسی زعماء کی شمولیت کے موقع پر پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین نے بھی شرکت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close