پاسپورٹ کی تجدید یا نیا پاسپورٹ بنوانے کی فیس کتنی ہوگی؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد(پی این آئی)اگر آپ بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید یا نیا پاسپورٹ بنانے کے خواہشمند ہیں تو یہ خبر خاص آپ کے لئے بہت خاص ہے۔

 

 

سال 2023 میں پاکستانی پاسپورٹ کی کل فیس اور اسکے بارے میں اہم تفصیلات یہاںبتائی جارہی ہیں جس میں پاکستانی پاسپورٹ فیس،عام پاسپورٹ فیس،فوری پاسپورٹ فیس،اور ای پاسپورٹ فیس شامل ہیں ۔

پاکستانی پاسپورٹ فیس 2023:

پاکستان میں، پاسپورٹ کا حصول مختلف عوامل پر منحصر کرتا ہے جس میں پاسپورٹ کی قسم، صفحات کی تعداد، میعاد کی مدت، اور ترسیل کا طریقہ شامل ہوتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاکستان کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ کی تازہ ترین فیسیں یہ ہیں۔ جس میں 25 سو پاکستانی روپے سروس فیس علحیدہ وصول کی جاتی ہے۔

1۔عام پاسپورٹ فیس

36 صفحات پر مشتمل اس پاسپورٹ کو ریگولر پاسپورٹ مشین سے پڑھا جاتا ہے ۔ اس قسم کے پاسپورٹ کی میعاد کی مدت 5 یا 10 سال ہو سکتی ہے۔ باقاعدہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے درج ذیل فیس کی تفصیلات لاگو ہوتی ہیں۔

5 سال کی میعاد

36 صفحات نارمل: 3 ہزار پاکستانی روپے

72 صفحات نارمل: 5 ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

100 صفحات نارمل: 6 ہزار پاکستانی روپے

10 سال کی میعاد

36 صفحات نارمل: 4 ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

72 صفحات نارمل: 8 ہزار 250 پاکستانی روپے

100 صفحات نارمل: 9 ہزار پاکستانی روپے

2۔فوری پاسپورٹ فیس

36 صفحات پر مشتمل ایسا پاسپورٹ جو ارجنٹ پاسپورٹ مشین سے پڑھا جاتا ہے۔ اس کی میعاد کی بات کی جائے تو 5 یا 10 سال تک ہوتی ہے۔ اس قسم کا پاسپورٹ باقاعدہ پاسپورٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے جاری کیا جاتا ہے،جس کی وجہ سے زیادہ فیس وصول کی جاتی ہے ۔ اگر آپ بھی فوری پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو درج ذیل فیس کی تفصیلات لاگو ہوتی ہیں۔

5 سال کی میعاد

36 صفحات نارمل: 5 ہزار پاکستانی روپے

72 صفحات نارمل: 9 ہزار پاکستانی روپے

100 صفحات نارمل:12 ہزار پاکستانی روپے

10 سال کی میعاد

36 صفحات نارمل: 7ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

72 صفحات نارمل: 13 ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

100 صفحات نارمل: 18 ہزار پاکستانی روپے

3۔ای پاسپورٹ فیس

ای پاسپورٹ ایک بائیو میٹرک پاسپورٹ ہے جو ایک ایمبیڈڈ مائکروچپ کے ساتھ آتا ہے جس میں ہولڈر کی ذاتی اور بائیو میٹرک معلومات ہوتی ہیں۔ اس قسم کے پاسپورٹ کو مشین سے پڑھنے کے قابل پاسپورٹ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور آسان سمجھا جاتا ہے، جو اضافی خصوصیات اور فوائد پیش کرتا ہے۔ پاکستانی ای پاسپورٹ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے درج ذیل فیس کی تفصیلات لاگو ہوتی ہیں۔

5 سال کی میعاد

36 صفحات نارمل: 9 ہزار پاکستانی روپے

36 صفحات فوری: 15ہزار پاکستانی روپے

72 صفحات نارمل: 16 ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

72 صفحات فوری: 27 ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

10 سال کی میعاد

36 صفحات نارمل: 13 ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

36 صفحات فوری: 22 ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

72 صفحات نارمل: 24 ہزار ساتھ سو پاکستانی روپے

72 صفحات فوری: 40ہزار پانچ سو پاکستانی روپے

واضع رہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میں شروع کی گئی، ای پاسپورٹ سروس کو بتدریج پاکستان کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ یہ سروس آن لائن اور نامزد پاسپورٹ دفاتر دونوں میں دستیاب ہوگی، جس سے درخواست دہندگان کو ملک بھر میں بہتر سہولت اور رسائی حاصل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close