اسلام آباد (پی این آئی)امپائر علیم ڈار نے پاک نیوزی لینڈ میچ شروع ہوتے ہی اہم غلطی پکڑ لی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پچ تبدیل کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میچ کی پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا۔پاکستان کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرادیاگیا۔دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی
اور انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ میچ کا وقت ضائع ہوا۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔شاہین آفریدی نے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں