نگران وزیر اعلی اور گورنر کے پی عید کی نماز کہاں ادا کریں گے؟

پشاور( آئی این پی )نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان عید الفطر کی نماز گورنر ہائوس پشاور میں ادا کریں گے۔۔۔نگران وزیر اعلی عید کے پہلے دن وزیر اعلی ہاوس میں عوام سے عید ملیں گے۔وزیر اعلی ہفتے کے دن صبح 11 بجے سے عوام سے عید ملنے کے لئے وزیر اعلی ہاوس میں موجود رہیں گے۔۔۔گورنرحاجی غلام علی عید کے پہلے اور دوسرے روز گورنر ہاؤس میں عوام کے ساتھ عید ملیں گے

گورنر ہفتہ اور اتوار کو گورنر ہاؤس میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک عوام کیلئے موجود رہیں گے عید کے پہلے دور روز عوام کے درمیان خوشیاں باتنے کیلئے گورنر ہاؤس موجود رہوں گا، بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور انسداد منشیات حاجی منظور خان آفریدی عیدالفطر کی نماز گورنر ہاؤس پشاور کی جامع مسجد میں ادا کریں گے نماز عید کے بعد وہ گورنر حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے ملاقاتیں کرکے انہیں عید سعید کی مبارکباد بھی دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close