پاک افغان سرحد لینڈ سلائیڈ، ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

طورخم (آئی این پی)ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزر گاہ کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑ سے دوبارہ بڑے پتھر گرنا شروع ہوگئے ہیں، ملبے میں دبی مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد تعداد 7 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق تمام 7 افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران چار روز میں 25 کنٹینرز بھی ملبے سے نکالے گئے۔

چار روز قبل طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گر گیا تھا، پہاڑی تودہ گرنے سے کئی کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں۔روڈ کے زیادہ تر حصے سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ملبے تلے متعدد مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز دب گئے۔ریسکیو آپریشن کیلئے افغان حکومت نے بھی جدید کرین سمیت بھاری مشینری فراہم کردی ہے۔ کارروائی کے دوران اب تک 25 کنٹینرز نکالے جاچکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close