پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا چوتھا ٹی 20 میچ اچانک منسوخ، وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی(پی این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا چوتھا ٹی 20 میچ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے پاکستان کی پیس بیٹری کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم عماد وسیم نے زبردست باؤلنگ کی۔بارش شروع ہونے سے پہلے تک نیوزی لینڈ نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close