مکی آرتھر کو پی سی بی نے بڑا عہدہ دیدیا

لاہور(پی این آئی) مکی آرتھر کو پی سی بی نے بڑا عہدہ دیدیا ۔۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔ مکی آرتھر قومی ٹیم کی پلاننگ سمیت دیگر معاملات کی نگرانی کریں گے اور رواں سال ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر دو روز قبل اسلام آباد پہنچے تھے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں مصروف قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close