پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو جیل سے رہا کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی وزیر کو ڈسٹرکٹ جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا ہے۔۔۔اس سے پہلے عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی زیدی کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی کے بعد علی زیدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔۔۔

فراڈ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔۔۔علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔۔۔ضمانت کی درخواست سے قبل آج صبح فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔۔۔عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم جاری کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں