شہباز شریف، عمران خان، آصف زرداری، فضل الرحمٰن، سراج الحق، خالد مقبول، اسفندیار ولی، چوہدری شجاعت کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے آج صبح عدالت طلب کر لیا ہے۔۔۔۔سپریم کورٹ کی جانب سے سراج الحق، خالد مقبول صدیقی، اسفندیار ولی، چوہدری شجاعت حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی بلایا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو طلب کیا ہے۔۔۔۔۔

اس حوالے سے گزشتہ روز کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ بدلنا چاہتی ہیں تو عدالت ان کے ساتھ ہے، سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آجائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مذاکرات میں اتفاق ہوا تو ٹھیک ورنہ ہم 14 مئی کا حکم دے چکے ہیں اور اس حکم پر قائم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں