پولیس نے جعلی آرمی میجر کو کار سمیت حراست میں لے لیا، کیا کچھ برآمد ہوا؟

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں کارروائی کے دوران پولیس نے جعلی آرمی میجر کو کار سمیت حراست میں لے لیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹائون کے تھانہ اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک جعلی آرمی میجر تیمور علی ولد عبدالعزیز کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے جعلی فوجی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران بھی ملزم نے اپنا تعارف بطور آرمی میجر کروایا تھا جبکہ اس نے زیر استعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے برآمدہ سامان کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close