اسلام آباد (پی این آئی)آزادکشمیر میں فارورڈبلاک بنتے ہی پی ٹی آئی نے تاخیری حربے شروع کردیے اور وزیراعظم کے انتخاب میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی آشیرباد فارورڈ بلاک کو حاصل ہے۔فارورڈ بلاک کے چوہدری رشید وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد ہیں جب کہ فارورڈ بلاک راضی ہوا تو مسلم لیگ (ن) روٹھ گئی۔
پیپلز پارٹی اور فارورڈ بلاک کے درمیان ڈیل پر مسلم لیگ (ن) کے تحفظات ہیں۔صدر (ن) لیگ شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اعتماد میں لیے بغیر پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا، اس کے پابند نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں