رحیم یارخان(آئی این پی ) پولیس کچہ آپریشن نواں دن گھمسان کا رن جاری کوکانی اور لاٹھانی گینگز کے آٹھ کارندے گرفتار، کچہ کریمینلز کے خفیہ ٹھکانے تباہ، کمین گاہیں مسمار کرکے جلا دی گئیں، پولیس افسران کو دھمکیاں دینے والا قابل لاٹھانی کا تعاقب جاری گھیرا تنگ، کریمینلز کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر پولیس کا کنٹرول کیمپ قائم کر لیے۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی قیادت میں شروع ہونے والا پولیس کا کچہ گرینڈ آپریشن نویں روز میں داخل، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس فورس جدید ٹیکنالوجی، بھاری ہتھیاروں اور جدت سے بھر پور مضبوط بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے کچہ کریمینلز کے خلاف پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے، جس میں پولیس کامیابیوں سمیٹتے ہوئے آگے بھڑ رہی ہے، پولیس نے جھک فیملی کے نوجوان بچے کو اغوا کرنے والے فریدا کوکانی گینگ کے ٹھکانے پر زبردست کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور ان کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا، اسی طرح شبیرا لاٹھانی گینگ کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں پولیس فائرنگ کے دوران گینگ کی مزاحمت کچلتے ہوئے لاٹھانی کریمینلز کو گرفتار کیا گیا، اس طرح مجموعی طور پر نویں دن کوکانی اور لاٹھانی گینگز کے 8 کارندے گرفتار کر لیے گئے جن سے متعدد کلاشن کوفس اور سینکڑوں گولیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں اور ان کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں و بستیوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے پولیس نے کیمپنگ شروع کر دی تاکہ کچہ کریمینلز کی کسی طور بھی واپسی ممکن نہ رہے، پولیس نے کچہ میں بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے والے قابل سکھانی کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا جس کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جو کہ راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش میں دکھائی دیا جبکہ پولیس اس کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے، کچہ میں پولیس ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے جس میں ایڈونس پولیس دستوں میں اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ، ایس ایچ اوز سیف اللہ ملہی، نوید نواز واہلہ، رانا محمد رمضان و دیگر اور ان کی ہمراہی ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کے افسران و جوان جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کچہ آپریشن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان جن کے ذمہ جو ٹارگٹ اور کام سونپا جا رہا ہے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں یہ ایک بڑا ٹیم ورک ہے جو کہ کامیابی کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ کچہ کے آخری کریمینل اور ان کے ٹھکانے کا صفایا کردیا جائے اور جلد یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا اب تک تین ڈاکو ہلاک، چودہ گرفتار ہو چکے ہیں جن سے بھاری تعداد میں گولی، اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے، کچہ میں مستقل امن کچہ اور ضلع کے باسیوں کے لیے ہماری کوششوں کا تحفہ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں