پی ٹی آئی خاتون رہنما زرتاج گل کو بھی طلب کر لیا گیا، الزام کیا ہے؟

لاہور ( پی این آئی) زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے ایک بار پھر طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کو رشوت کے الزام پر 19 اپریل کو صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔

اس سے پہلے بھی اینٹی کرپشن نے انہیں طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی تھیں۔ زرتاج گل پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حلقے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مختلف منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو مارکیٹ سے کم قیمت پر دئیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کو 10 اپریل کو طلب کیا تھا،زرتاج گل کو حلقے میں ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے الزام پر طلب کیا گیا۔ زرتاج گل اور انکے شوہر ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لیتے تھے،اینٹی کرپشن نے کمیونٹی ڈیلویلپمنٹ پروگرام اسکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا جبکہ پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ کے افسران کو 10 اپریل کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ جبکہ اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کو بھی تونسہ میں 70 کروڑ کی لاگت سے 50 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کے معاملے پر طلب کیا،سابق وزیراعلٰی پنجاب پر محکمہ ہائی کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کا الزام ہے،ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

یہ بھی خیال رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جیل سے رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا تھا،اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کو لے کر کیمپ جیل سے روانہ ہوئی،سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں