کوہ پیما نائلہ کیانی نے پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا، ایک اور چوٹی سر کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔۔۔ نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی، دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پورنا کو سر کر لیا ہے۔۔۔۔ فخر کی بات ہے کہ نائلہ کیانی اناپورنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو آج پیر کی صبح ماؤنٹ اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچی ہیں۔۔۔۔نائلہ کیانی نے شہروز کاشف کے ساتھ ہی اناپورنا کو سر کیا ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ نائلہ کیانی کے پاس 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی ہے۔۔۔۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے 21 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف ماؤنٹ اناپورنا کو سر کرنے کے بعد دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں