عمران خان دوبارہ حکومت بنائے گا، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری بڑی سیاست کر رہا ہے، وہ شہباز شریف پر آرٹیکل 6اور اسے نااہل کروا کر اپنی لاڈو کو لانا چاہتا ہے،افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی جس کو ٹکٹ دے گی لال حویلی اس کی حمایت کرے گی، حالات کافی سنگین ہو گئے ہیں،

پندرہ جون تک فیصلہ ہو جائے گا کہ آئین و قانون کے ساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ، راولپنڈی میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ہم نے بنوائے، الیکشن ہوئے اور کوئی انہونی نہ ہوئی تو عمران خان کی حکومت بنے گی، شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جو عدلیہ سے ٹکرا کر رہی ہے، 15میں سے نو ججز ایک طرف ہیں، یہ بے وقوف ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لی ہے، یہ واحد حکومت سے جو ٹکرا کا راستہ اختیار کر رہی ہے، ہم آپ کے گلے کی ہڈی ہیں، عمران خان زیادہ ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں، ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں محدود کام دیا جائے،انہوں نے کہا کہ 10روپے لٹر پٹرول پھر بڑھا دیا گیا ہے، سارا راولپنڈی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے، ہم عدلیہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو، عمران خان کی لڑائی کسی سے نہیں بلکہ صرف چوروں اور ڈاکوں سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں