گندم کی قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر ہونے کی حقیقت سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی)صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چائولہ نے گندم کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گندم کی فی من قیمت 3ہزار روپے ہونے کا سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔

 

 

 

 

صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سیزن میں گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔انھوں نے سوشل میڈیا پر وائرل گندم کی فی 40 کلو گرام قیمت 3000 روپے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کاشت کار اور کسان جعلی نوٹیفکیشن پر کان نہ دھریں، سندھ حکومت نے رواں سیزن کے لیے گندم کی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے یہ اہم اقدام کاشت کاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے اور گندم کی قیمت میں اس لیے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کاشت کاروں کی ہمت افزائی ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ گندم اگا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں