چکوال ‘نشے کے عادی افراد کے علاج کی سہولت کہاں فراہم کر دی گئی؟

چکوال(آئی این پی)چکوال میں نشے کے عادی افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک مخصوص وارڈ قائم کردیاگیا ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ان کا علاج کیا جائے گا، ہفتے کے روز ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود نے میڈم ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک کے ساتھ دورہ کیا ہے، منشیات فروشوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں گی اور مجھے یقین ہے کہ ہم انشا اللہ شہریوں کے تعاون سے ضلع کو نشے کی لعنت سے پاک اور شہریوں کو صحت مند زندگی کی طرف واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے،

شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی لازمی کریں۔ میڈم ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے عادی افراد مریض ہیں لہذا انکا علاج کیا جانا چاہیے۔ڈی پی او واحد محمود نے اپنے اس عزم کو دوہرایا کہ منشیات فروش انسانیت کے قاتل ہیں اور منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ڈی پی او چکوال اور ڈپٹی کمشنر چکوال نے منشیات وارڈ کا میں موجود منشیات کے عادی افراد سے علاج و معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈی پی او چکوال نے اعادہ کیا کہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قرا العین ملک نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے چکوال پولیس کے اقدامات قابل تحسین ہے اس سے نہ صرف منشیات کا خاتمہ یقینی بنانے میں مدد مل سکے گی بلکہ منشیات کے عادی افراد بھی راہ راست پر آئیں گے۔ڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، منشیات کے عادی افراد کو علاج و معالجہ سے راہ راست پر لایا جارہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں