2200 لٹر ملاوٹی دودھ پکڑا گیا، 6سپلائرز کو 1,15,000 جرمانے

راولپنڈی(آئی این پی )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چکری، ٹھلیاں اور اسلام آباد انٹرچینج پر 130,750 لٹر دودھ کا معائنہ کے بعد 2200 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا , جب کہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 6 سپلائرز کو 115,000 روپے کے جرمانے کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں,ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن کی سربراہی میں راولپنڈی اور چکوال کی ٹیموں نے موٹروے پر مشترکہ آپریشن کیاجس دوران چکری، ٹھلیاں اور اسلام آباد انٹرچینج پر 130,750 لٹر دودھ کا معائنہ کرنے کے بعد ملاوٹ شدہ 2200 لیٹر دودھ تلف کردیا,

پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔موٹر وے پر ضائع کیا جانیوالا دودھ جڑواں شہروں کے مختلف ایریاز میں سپلائی کیا جانا تھا۔قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 6 سپلائرز کو 115,000 روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ماہ صیام میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔سحر و افطار کے اوقات میں چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں