آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے ہماری مدد کریں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کس سے درخواست کردی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے درخواست کی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کردار ادا کریں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس کے دوران آئی ایم ایف سے پاکستانی معاہدہ بھی زیر بحث آیا۔

 

 

 

 

وزیرخزانہ نے اس موقع پر امریکی سفیر کو معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے بارے میں امریکی سفیر کو تفصیلات بتائیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ پر جاری بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے درخواست کی کہ امریکہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرے تاکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین التوا کا شکار معاہدہ طے پا جائے۔ امریکی سفیر نے آئی ایم ایف معاہدہ اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں