ملازمین کو تنخواہیں عید سے پہلے دینے کا فیصلہ، کس تاریخ کو دی جائیں گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ملازمین کو تنخواہ عید سے قبل 18 اپریل کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو خوشخبری سنا دی۔

 

 

 

رواں ماہ کی تنخواہیں عید سے قبل دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق رواں ماہ کی تںخواہ 18 اپریل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر تؤڑ کر رکھ دی ہے، حکومت ناجائز منافع کمانے والوں کیخلاف کارروائی کی بجائے سیاست میں الجھی ہوئی ہے، اس صورت حال نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، جلد تنخواہیں دینے کا فیصلہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں