ناجائز منافع خور انتظامیہ کے شکنجے میں، 273 کے خلاف مقدمات درج، 191 گرفتار کر لیے گئے

لاہور (آئی این پی):ناجائز منافع خور انتظامیہ کے شکنجے میں۔۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائیاںمیں تیز کر دیں ۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ یکم رمضان المبارک سے اب تک 17 ہزار 665 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کو گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں۔رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ یکم رمضان المبارک سے اب تک 17 ہزار 665 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ہے۔

گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 273 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 191 گرفتاریاں ہوئیں۔ 1022 پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ 10 پوائنٹس کو سربمہر جبکہ 191 مالکان کو حراست میں لیا گیا۔مزید برآں گزشتہ روز 1606 پوائنٹس چیک کرتے ہوئے90 کو خلاف ورزیوں کو مرتکب پائے گئے۔ 31 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے 2 پوائنٹس سربمہر کیے گئے۔ 24 گھنٹوں میں گراں فروشی میں ملوث 14 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ معمول کی ٹیموں کے علاوہ سپیشل کرٹیکل مارکیٹ ٹیمیں بھی بنا دی ہیں۔ رافعہ حیدر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نامزد علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ چیکنگ یقینی بنانے کی بھی حکم دیا۔ضلعی انتظامیہ عوام کو 24 گھنٹے سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close