ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر کی جامعات میں قرآن مجید کی تعلیم کو ڈگری کے حصول کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تمام جامعات کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تعلیم کے نمبر اور کریڈٹ آوورز نہیں دیے جائیں گے۔ایچ ای سی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ انڈر گریجویٹ طلبا کے لیے خزاں سمسٹر 2023 سے یہ تعلیم لازمی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں