رمضان المبارک میں چرس اور شراب کی سپلائی جاری، پولیس نے 5 کلو سے چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، 9 گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی پولیس نے منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے9ملزمان گرفتار کر لئیے جن سے 5کلو سے زائد چرس اور10لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کر لئیے گئیے۔ واقعات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم ایاز سے01کلو60گرام چرس، ملزم نعیم سے01کلو460گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم شہزاد سے550گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم ارسلان سے 520 گرام چرس،

ملزم شاہد سے540گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم ارسلان سے560گرام چرس، ملزم محمود سے530 گرام چرس، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم ارشد سے120گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم بشارت سے10لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوسید خالد محمودہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close