مریم نواز نے کس ملک کیساتھ تعلقات کو قومی سلامتی کی سُرخ لکیر قرار دیدیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہیں، فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک منصوبوں میں کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے ، حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔مریم نواز نے یہ بھی کہا ک3 سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں بندش کے بعد 2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے۔ لیگی سینئر نائب صدر نے کہا کہ 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ انتظام بہترین جا رہا تھا جو 2019 میں بند ہوگیا تھا۔خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر پاک چین آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔ نواز شریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) دور کی رفتار سے سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو آج عوام بدحال نہ ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں