لاہور ( پی این آئی) لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر اور سٹرک بلاک کرنے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
فواد چوہدری اور شبلی فراز عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ملزمان کے وکلاء نے 10 بجے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا تو عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 بجے تک ملتوی کردی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو فواد چوہدری کے پیش نہ ہونے پر وکیل نے کہا کہ شاید وہ کسی اور عدالت میں پیش ہونے گئے ہوں۔
عدالت نے کہا کہ آپ تفتیش میں پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی بنی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ نہیں اس میں نہیں بنی، تفتیشی آفیسر سے فون پر بات ہوئی، تھانے گئے مگر موجود نہیں تھے، ہم نے موبائل نمبر دیا آ جائیں تو ہمیں بلالیں۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 13اپریل تک توسیع کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں