خاتون وزیر نے بیگ لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم حکومت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی رکن خاتون وزیر نے بیگ اندر لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گرد تھوڑی ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں کابینہ اجلاس سے قبل بدمزگی ہوئی ہے۔۔۔۔ سکیورٹی حکام نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری کو بیگ اجلاس میں لے جانے سے روک دیا۔۔۔

۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے بیگ اندر نہ لے جانے کے خلاف کابینہ اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔۔۔۔شازیہ مری نے بعد ازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگرد نہیں ہیں کہ ایسی پابندی ہم پر لگائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close