اسلامم آباد (پی این آئی)آج منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم خیبر پختونخوا ، جنوب مغربی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا ، پنجاب ، کشمیر، اسلام ا ٓباد،پوٹھو ہار ،شمال مغربی بلوچستان اور زریں سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک/جروی ابر آلود رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مری ، بالاکوٹ ،راولاکوٹ اور گوپس میں بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، سکرنڈ، حیدرآباد، مٹھی اور ٹنڈو جام میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔قبل ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے نیا سسٹم کا داخل ہو گا،جس دوران موسلادھار بارشوں سمیت ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر 28 مارچ سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 29 مارچ کو بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور 31 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں