حکومت کی اتحادی جماعت نےمردم شماری کو اپنی ریڈ لائن قرار دے دیا

کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز پر ہوا جس میں مردم شماری اور ضمنی بلدیاتی الیکشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک پہنچ ہی نہیں سکا،

متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے رہائشیوں کو ایک ہی گنا گیا ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے، ایم کیو ایم تحفظات سے وفاقی حکومت اورچیف کمشنر سینسسز کو آگاہ کرے گی، اجلاس میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close