امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کروائیں، پی ٹی آئی نے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔لابنگ فرم تحریک انصاف اور امریکا کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام کرے گی۔

پی ٹی آئی یو ایس اے اور فرم میں معاہدہ فروری میں کیا گیا۔پی ٹی آئی یو ایس اے اور فرم پرائیا کنسلٹنٹس کے درمیان معاہدہ چھ ماہ کیلئے ہوا ہے اور پی ٹی آئی فرم کو اس مقصد کیلئے 8333 ڈالرز ہر ماہ ادا کریے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close