پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں روک دی گئیں، حکم کہاں سے آیا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیا ہے۔۔۔۔ذرائع کےمطابق زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم حملوں اور پتھراؤ میں ملوث پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں اور قائدین کی فہرستیں بھی متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو فراہم کردی گئی تھیں، تاہم رات گئے پولیس حکام نے وائرلیس میسج کے ذریعے کریک ڈاؤن روکنےکے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چند پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا جن کی رہائی کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں