عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

 

 

گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر عمران خان کیخلاف انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ کر لیاگیا،مقدمے میں دہشتگردی، کار سرکاری میں مداخلت، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے ودیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رشید کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والے کل 38 مظاہرین کو حراست میں لے لیاگیا، مقدمے میں علی نواز اعوان، عامر محمود کیانی ، اسد قیصر، فرخ حبیب کو نامزدکیا گیاہے، مقدمے میں اسد عمر، عمر ایوب، جمشید مغل، علی امین گنڈاپور،احسان خان نیازی، محمد عاصم، شبلی فرازبھی نامزد ہیں۔

 

 

 

ایف آئی آر کے مطابق عمران خان ساڑھے 3 بجے ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے، عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا، مظاہرین پولیس اہلکاروں سے 8 اینٹی رائٹ کٹس بھی چھین کر لے گئے ، مظاہرین نے پارکنگ ایریا میں کھڑی 2 سرکاری گاڑیاں، 7 موٹر سائیکلوں کو جلا دیا،مظاہرین نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 16 گاڑیاں ،4 موٹر سائیکلوں کو ڈنڈوں، پتھروں سے توڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں