پی ٹی آئی کے سینئر ترین 18 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پرتوڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔ مقدمہ دہشت گردی سمیت 10 جرائم کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔۔۔۔ مقدمہ پی ٹی آئی کے 50 کے قریب گرفتار ورکرز اور مطلوب رہنماؤں پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، عامر کیانی، اسد قیصر، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب، علی اعوان اور حسان نیازی سمیت 18 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے، جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزمان گرفتار کیےگئے، پولیس کی 2 گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پستول، 20 ہزار روپے، 8 پولیس ملازمین کی اینٹی رائٹ کٹ چوری کی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close