ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے فوج سے کیا اپیل کر دی؟

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو صورتحال بنی ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ زمان پارک، جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا مہذب معاشرے کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا نے دیکھا کس طرح پولیس عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے مل بیٹھیں اور شفاف الیکشن کروائیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو قیامت نہیں آجاتی۔۔۔۔ شیخ رشید نے کہا کہ حالات ثابت کریں گے اس ملک میں امن ہوگا، ذمہ داران سے درخواست ہے جتنی جلدی ممکن ہو ملک میں الیکشن کا اعلان کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close