اسلام آباد (پی این آئی)آخری کاروباری روز کے آغاز میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز ڈالر کی قیمت گر گئی ہے ،انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے سے نیچے آگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 282.42 روپے سے کم ہوکر 281.75 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں