وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چین کی طرف سے مزید 50 کروڑ ڈالر منتقل کئے جانے کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے،فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی بینک نے 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی،پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جب اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا تو قوم کو ہر چیز سے آگاہ کریں گے۔آئی ایم ایف معمول سے ہٹ کر معاہدے کیلئے بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے،حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے کوئی چیز قوم سے نہیں چھپائی،یہ معاہدہ 2019 آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت اسٹریٹجک اثاثوں پر فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کر سکتی،قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت اور ذمہ داری سے مکمل آگاہ ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے مہنگائی بڑھی اور ملکی قرضوں میں 24 ہزار ارب کا اضافہ کیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا،سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام سے انحراف کیا۔ماضی میں غلط پالیسوں کے باعث بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا،ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،ملکی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش جاری ہے۔ نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے،جلد معاشی پالیسیوں پر قابو پالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں