سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر اسٹینڈ لے لیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں، آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جس ملک میں ہو وہاں کسی بھی قسم کا تشدد ناقابلِ قبول ہے،جس انداز میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی جا رہی ہے یہ خلاف قانون ہے، غیر ضروری طور پر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے، عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں تمام اداروں پر لازم ہے کہ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں،، سپریم کورٹ بار آئین، قانون کی حکمرانی اور عدالتی فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور میں کشیدہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں، آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جس ملک میں ہو وہاں کسی بھی قسم کا تشدد ناقابلِ قبول ہے،جس انداز میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی جا رہی ہے یہ خلاف قانون ہے، سپریم کورٹ بار نے جاری اعلامیے میں کہا کہ ہر شخص شفاف ٹرائل اور قانون کے مطابق برتا کا حقدار ہے،قانون نافذ کرنے والے طاقت کے استعمال سے اجتناب کریں، شہریوں پر بھی لازم ہے کہ وہ عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ضروری طور پر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے، عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں تمام اداروں پر لازم ہے کہ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں،سکیورٹی خدشات کے سبب انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے، تمام سٹیک ہولڈرز ملکی مفاد کی خاطر مل بیٹھ کر سیاسی اختلافات کا حل نکالیں، سپریم کورٹ بار آئین، قانون کی حکمرانی اور عدالتی فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close