ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے سے پہلے کیا کرتی تھی؟ حریم شاہ نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی)سوشل میڈیا سے متنازع شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹک ٹاک کی مشہور شخصیت بننے سے قبل کی اپنی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ استانی تھیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر حریم شاہ نے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس دوران حریم نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھیں۔وائرل ویڈیو کے حوالے سے صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم نے کہا کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔بہترین شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور ہسٹری کا مضمون میرا فیورٹ تھا۔ایک سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایک روز کیلئے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی،امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close