راولپنڈی(آئی این پی)پشاور زلمی کے قائم مقام کپتان ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا ہے کہ زلمی کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کم بیک کیا ہے اور ہم اگلے پلے آف میچوں میں سرپرائز دیں گے۔اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس جیت سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔بابر اعظم کی کمی شدت سے محسوس ہوئی کیونکہ وہ ورلڈکلاس بیٹسمین ہیں لیکن ان کو ریسٹ دینا ضروری تھا۔ا
نکی طبیعت بہتر ہے اور وہ اگلے میچ کھیلیں گے۔ہم پی ایس ایل جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔انہوں نے حارث کی اننگز کی تعریف کی اور انہیں ایمرجنگ بیٹسمین قرار دیا۔انہوں نے پنڈی کے کراڈ کی بھی تعریف کی اور پشاور زلمی کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پی ایس ایل کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے اور عالمی ٹیموں کو یہاں آنا چاہیے۔انہوں نے بہترین سیکورٹی انتظامات پر پی سی بی کو سراہا۔ٹام نے کہا کہ پی ایس ایل انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی لیگ ہے جس کا موازنہ کسی بھی دوسری لیگ سے کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں