سینئر پی ٹی آئی رہنما کراچی میں گرفتار, دیگر کے لیے چھاپے

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی نے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے اوقات رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا کیونکہ چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close