لاہور (پی این آئی) لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے خاتمے تک انتخابات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب تک نواز شریف کے خلاف عدلیہ کی طرف سے دیا گیا فیصلہ واپس نہیں ہوتا اس وقت تک انتخابات نہیں ہوں گے۔
پرویز بٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جب تک نواز شریف کے خلاف عدلیہ کی طرف سے دیا گیا فیصلہ واپس نہیں ہوتا اس وقت تک انتخابات نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے عدل کے دونوں پلڑے برابر کئے جائیں پھر الیکشن ہوں، یہی ہمارا مطالبہ ہے۔ اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ ہمارے قائد کیساتھ زیادتی کر کے ان کو تاحیات نااہل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عدلیہ کو اپنے اوپر لگا داغ دھونا ہوگا تبھی الیکشن ہوگا۔انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مبینہ جرائم کی فہرست بھی شیئر کی۔دوسری جانب مسلم لیگ( ن )کے سینئر رہنماؤں کے وڈیو لنک اجلاس کے دوران نواز شریف نے اپنی وطن واپسی بارے سرپرائز دینے کا اعلان کردیا اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مریم نواز کے ہاتھ مضبوط کریں، 30 اپریل کے انتخابات کیلئے بھی بھرپور تیاری کریں،ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کے روزویڈیو لنک کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں عام انتخابات سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف،مریم نواز،حمزہ شہباز،سعد رفیق۔پرویز رشید ،رانا ثناء اللہ ،خواجہ آصف و دیگر نے شرکت کی،نواز شریف نے اجلاس کے دوران اپنی وطن واپسی بارے سرپرائز کا اعلان کردیااور کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکن تیاری رکھیں15 دن میں بھی اسکتا ہوں اور دو ماہ میں بھی ،سب جانتا ہوں مجھے وطن واپسی پر کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،نواز شریف نے کہا کہ ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں،مریم نواز کی انتخابی مہم میں سب رہنما مدد اور تعاون کریں،حمزہ شہباز بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گے،عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں تیاری مکمل رکھیں،نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور اپنے حلقوں میں مضبوط امیدوار وں کو ملیں گے،عمرانی دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں،اب وقت آگیا ہے کہ جیسے کو تیسا ،مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں