خان صاحب آپ بڑے لیڈر ہیں، غریدہ فاروقی نے عمران خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوادچودھری کے ذریعے سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو اہم پیغام پہنچا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں غریدہ فاروقی نے کہاہے کہ عمران خان کا خصوصی پیغام آج بذریعہ فواد چودھری موصول ہوا کہ غریدہ فاروقی و دیگر صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا ہراسمنٹ اورٹارگٹنگ میں قطعاً پی ٹی آئی نہ تو کبھی شامل تھی نہ آئندہ کبھی ہو گی۔

سینئر صحافی کاکہناتھا کہ عمران خان نے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کڑی ہدایت کی کہ پی ٹی آئی سے وابستہ کوئی بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔غریدہ فاروقی کاکہناتھاکہ عمران خان صاحب کا یہ اقدام یقیناً قابل تحسین ہے؛ شکریہ خان صاحب، آپ ایک بڑے لیڈر ہیں اور آپ سے ایسے ہی احساس ذمہ داری اور اپنے فالوورز کی رہنمائی کی امید رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close