اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، محکمہ خوراک کے گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم غائب ہو گئی

کراچی(پی این آئی)محکمہ خوراک سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور محکمہ خوراک کے گوداموں سے 26 ہزار881 میٹرک ٹن گندم غائب کر دی گئی۔محکمہ خوراک سندھ کے مطابق بینظیرآباد سے 13 ہزار 965، نوشہروفیروز سے 9 ہزار 836 میٹرک ٹن، خیرپور سے 1290 اور 1790 میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گوداموں سے گندم غائب ہونے کے الزام میں 8 فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزرز کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران کے سینٹرز پرمجموعی طورپر26 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تھی اور یہ گندم 2021-2022 کے سیزن کی رکھی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close