رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کیا کہہ دیا؟ افسوسناک الفاظ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو برگر کہہ دیا ہے۔۔۔۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہر قیمت پر عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو پی ٹی آئی کارکن برگر رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے جو انہوں نے بٹھائے ہوئے ہیں۔۔۔فیصل آبادمیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا کوئی معاملہ نہیں ہے، ان پر پہلے بھی قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ ہے۔۔۔

رانا ثناللہ نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش نہ ہونے اور سزا سے بچنے کے لیے بہانے کر رہے ہیں، گرفتاری کی کوشش کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ان پر توشہ خانے کی فردِ جرم لگنی ہے، ان کو پتہ ہے کہ پیش ہوں گا تو فردِ جرم لگنی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close